ابنا: نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں عالمی فٹبال مقابلے میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے جنوبی کوریا کی قومی ٹیم کو ایک - صفر سے ہرا کر برازیل میں 2014 ء کے عالمی فٹبال مقابلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کافی دلچسپ رہا پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی لیکن دوسرے ہاف کے 59 ویں منٹ میں ایران کے کھلاڑی رضا قوچانی نژاد نے جنوبی کوریا کے دروازے میں گول کر دیا جس کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم نے ایران کے دروازے پر بھر پور حملے شروع کر دیئے لیکن ایرانی کھلاڑيوں نے اپنے دروازے کا مکمل طور پر دفاع کیا ۔ اور اس طرح ایرانی ٹیم 2014 میں برازیل میں ہونے والے عالمی فٹبال مقابلوں میں پنہچ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جون 2013 - 19:30
News ID: 431145
جنوبی کوریا میں عالمی فٹبال مقابلے میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے جنوبی کوریا کی قومی ٹیم کو ایک - صفر سے ہرا کر برازیل میں 2014 ء کے عالمی فٹبال مقابلوں( وولڈ کپ) میں اپنی جگہ بنالی ہے۔